خاموش جوتوں کی چیخیں: نیدرلینڈز میں غزہ کے شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دل دہلا دینے والا انداز

المیئر، نیدرلینڈز: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ہزاروں فلسطینی بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیدرلینڈز کے شہر المیئر میں ایک انتہائی منفرد اور دل دہلا دینے والی یادگار قائم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مقامی شہریوں نے شہر کے ایک کھلے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے جوتے ترتیب سے رکھے۔ یہ جوتے ان معصوم جانوں کی علامت ہیں جو جنگ کی نذر ہوگئیں اور اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

اس خاموش احتجاج اور یادگار کا مقصد عالمی برادری کی توجہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور بچوں کی ہلاکتوں کی جانب مبذول کروانا ہے۔ ہزاروں خالی جوتوں کا منظر انتہائی رقت آمیز تھا، جو ان بچوں کی عدم موجودگی کا شدید احساس دلا رہا تھا جنہیں کھیلنے اور بڑھنے کا موقع نہیں مل سکا۔ عالمی میڈیا پر اس یادگار کی تصاویر اور ویڈیوز نے لاکھوں افراد کو جذباتی کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں