امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر کون گولی چلا رہا ہے؟ امریکی فنڈ سے منسلک کرائے کے فوجیوں کا ہولناک انکشاف!

امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر کون گولی چلا رہا ہے؟ امریکی فنڈ سے منسلک کرائے کے فوجیوں کا ہولناک انکشاف!

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک سابق عہدیدار نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی فنڈ سے منسلک کرائے کے فوجی فلسطینیوں کے خلاف ‘خوفناک جرائم’ میں ملوث ہیں، جن میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی سابق اہلکار اینیل شیلائن نے الجزیرہ کو بتایا کہ ایسی مصدقہ اطلاعات اور وسل بلورز کی رپورٹس موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ افراد، جو امریکی شہری ہیں، امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں برسا رہے ہیں۔

اینیل شیلائن کے مطابق، ان کارروائیوں کی وجہ سے امریکہ بھی اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں برابر کا شریک بن گیا ہے۔

یہ سنگین الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی اور امدادی کارروائیوں کی بحالی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سابق امریکی عہدیدار کا یہ بیان امریکہ کی خارجہ پالیسی اور مشرق وسطیٰ میں اس کے کردار پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں