اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی مہنگی پڑ گئی، امریکا نے معروف برطانوی بینڈ کے ویزے منسوخ کر دیے

لندن: امریکا نے معروف برطانوی پنک-ریپ بینڈ ‘باب وائلن’ کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جس کی وجہ گلاسٹنبری فیسٹیول میں ان کی جانب سے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی تھی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی بینڈ ‘باب وائلن’ نے ہفتے کے روز مشہور زمانہ گلاسٹنبری فیسٹیول میں اپنی پرفارمنس کے دوران اسرائیلی فوج (IDF) کے خلاف ‘موت کے نعرے’ لگوائے تھے۔ اس واقعے کے بعد امریکی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بینڈ کے دونوں اراکین کے ویزے منسوخ کر دیئے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں بینڈ کا اکتوبر میں شروع ہونے والا امریکی دورہ بھی منسوخ ہوگیا ہے، جہاں انہیں اپنے میوزک کے ذریعے مختلف شہروں میں پرفارم کرنا تھا۔

یہ واقعہ فنکارانہ اظہارِ رائے اور اس کے سیاسی نتائج کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی عکاسی کرتا ہے، جہاں دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے والے فنکاروں کو تیزی سے پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں