امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قصبے ایسپارٹو میں آتش بازی کے سامان سے بھرے ایک گودام میں یکے بعد دیگرے شدید دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گودام میں خوفناک دھماکے ہو رہے ہیں اور آگ کے شعلوں کے ساتھ ملبہ اور دھواں آسمان میں دور دور تک پھیل رہا ہے۔
واقعے کے فوری بعد، حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت 1.6 کلومیٹر کے دائرے میں انخلا کا زون قائم کر دیا اور رہائشیوں کو علاقے سے دور رہنے کی سخت ہدایت کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آتش بازی کا سامان مسلسل بھڑک رہا ہے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔