استنبول میدانِ جنگ بن گیا: معزول میئر کی حراست پر شدید ہنگامے، پولیس سے جھڑپوں میں درجنوں گرفتار

استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں معزول میئر اکرم امام اوغلو کی حراست کو 100 دن مکمل ہونے پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق، حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کی کال پر ہزاروں افراد استنبول کی میونسپلٹی کی عمارت کے باہر جمع ہوئے تاکہ میئر کی حراست کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکیں۔

ریلی کے اختتام پر جب مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فسادات پر قابو پانے والی پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں کے اسپرے (پیپر اسپرے) کا استعمال کیا اور مزاحمت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو فوٹیج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدہ صورتحال اور گرفتاریوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس واقعے نے شہر میں سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں