دوحہ: وسطی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک رہائشی عمارت کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ جمعے کے روز وسطی غزہ میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔ جاری کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک میزائل رہائشی عمارت سے ٹکراتا ہے جس کے فوراً بعد ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں عمارت لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی اور ہر طرف دھویں اور گرد و غبار کے بادل چھا گئے۔ ویڈیو میں حملے کی شدت اور اس سے ہونے والی فوری تباہی کے مناظر قید ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے جہاں رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔