دوحہ: الجزیرہ کی ڈیجیٹل انویسٹی گیشن ٹیم ’سند‘ نے ایک تہلکہ خیز تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے فضائی دفاعی نظام پر حملے کر کے امریکی بمبار طیاروں کی کارروائی کیلئے راستہ صاف کیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں نقشوں اور سیٹلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے اسٹریٹجک طور پر اہم فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے ایران کا دفاعی حصار کمزور پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق، فضائی دفاع کے اسی کمزور راستے کو بعد میں امریکی بمباروں نے اپنی کارروائی کے لیے استعمال کیا، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا دونوں ممالک کے درمیان اس آپریشن کے حوالے سے کوئی خفیہ ہم آہنگی موجود تھی۔
الجزیرہ کی ’سند‘ ٹیم کی یہ تحقیقات ایران اسرائیل کشیدگی میں ایک نئی اور اہم جہت کو سامنے لاتی ہے، جس میں امریکہ کے ممکنہ کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔