اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ بانی عمران خان کی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔
یہ اہم فیصلہ جمعے کے روز جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ نے سنایا۔
عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو قومی اور صوبائی سطح پر ملنے والی مخصوص نشستوں سے محروم ہونا پڑے گا، جسے پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔