’انہیں گولی مار دو‘: کینیائی وزیر کی پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دینے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

نیروبی: کینیا کے وزیر داخلہ کیپچمبا مورکومین کی ایک تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر پولیس کو مظاہرین پر گولی چلانے کا اختیار دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب بدھ کے روز پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ وزیر داخلہ مورکومین نے یہ متنازعہ تبصرے ان ہلاکتوں کے بعد کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں وزیر داخلہ کو پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس نئی ویڈیو نے کشیدہ صورتحال میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں