شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 13 اہلکار شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق جوابی کارروائی اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 14 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

(یہ ایک ترقی پذیر خبر ہے، مزید تفصیلات کے ساتھ اسے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے)

اپنا تبصرہ لکھیں