فرنچ اوپن کی تلخی بھلا دی؟ حریف ٹینس اسٹارز کا ومبلڈن میں ایک ساتھ ڈانس، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اگر کسی کو یہ شبہ تھا کہ فرنچ اوپن فائنل کے بعد کوکو گاف اور آرینا سبالینکا کے درمیان کوئی رنجش باقی ہے، تو دونوں ٹینس اسٹارز نے ومبلڈن میں ایک ساتھ ڈانس کرکے اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

سینٹر کورٹ پر ایک ساتھ ڈانس کرنے کے ایک دن بعد، دونوں کھلاڑیوں کو ہفتے کے روز سبالینکا کے اس بیان کے بارے میں مزید سوالات کا سامنا کرنا پڑا جو انہوں نے فرنچ اوپن فائنل کے فوراً بعد دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شکست کا تعلق گاف کی کارکردگی سے زیادہ ان کی اپنی غلطیوں سے تھا۔

بیلاروسی کھلاڑی نے بعد میں اپنے تبصروں کو ‘غیر پیشہ ورانہ’ قرار دیا تھا، لیکن اس سے پہلے انہیں خاص طور پر امریکا میں مداحوں اور پنڈتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سبالینکا نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو کے نیچے لکھا، “ٹک ٹاک ڈانس نے ہمیشہ لوگوں کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا ہے۔” اس ویڈیو میں دونوں کھلاڑی 1990 کی دہائی کے مشہور گانے ‘گونا میک یو سویٹ’ پر سینٹر کورٹ کی گھاس پر رقص کررہی تھیں۔

گاف، جو اکثر ٹک ٹاک استعمال کرتی ہیں، نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دونوں ایک ساتھ کھڑی ہیں اور ایک گانے پر ہونٹ ہلا رہی ہیں جس کے بول ہیں: “ٹھیک ہے دوستو، ہم واپس آگئے ہیں۔ کیا آپ نے ہمیں یاد کیا؟ کیونکہ ہم نے آپ کو یاد کیا۔”

انہوں نے لکھا، “دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا اور قبول کرلیا گیا! ہم ٹھیک ہیں، لہٰذا آپ لوگوں کو بھی ٹھیک رہنا چاہیے۔”

اب جب ومبلڈن شروع ہونے والا ہے، گاف کو امید ہے کہ باقی سب بھی عالمی نمبر ایک سبالینکا کے کہے ہوئے الفاظ کو بھول جائیں گے۔

گاف، جو منگل کو دیانا یاسٹریمسکا کے خلاف اپنی ومبلڈن مہم کا آغاز کریں گی، نے کہا، “میں وہ شخص نہیں ہوں جو دنیا میں نفرت کو ہوا دے۔ لوگ اس بات کو بہت آگے لے جا رہے تھے… وہ ایسی باتیں کہہ رہے تھے جو مجھے اچھی نہیں لگیں۔ میں اس کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتی تھی۔”

سبالینکا، جن کا مقابلہ پیر کو کورٹ نمبر ایک پر کارسن برانسٹائن سے ہے، نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو سے یہ ظاہر ہوگا کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

تین بار کی میجر فاتح نے کہا، “ہم ٹھیک ہیں، ہم دوست ہیں۔ مجھے امید ہے کہ امریکی میڈیا اب مجھ پر نرمی برتے گا۔”

سبالینکا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ابتدائی طور پر سبالینکا کے بیان پر عوامی سطح پر جواب دینے کے لیے بے چین تھیں، لیکن جب سبالینکا نے معذرت کرلی تو امریکی کھلاڑی نے فوراً ہی تمام گلے شکوے بھلا دیے۔

گاف نے کہا، “میں محبت اور روشنی کا پرچار کرتی ہوں۔ میں بس چاہتی ہوں کہ ہم سب خوشی سے رہیں، ہکونا مٹاٹا (سواحلی میں ‘کوئی فکر نہیں’)، اور یہاں خوش رہیں۔”

دیگر کھلاڑی بھی خواتین کے ٹاپ دو کھلاڑیوں کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھ کر خوش تھے۔ امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو نے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ سب سے بڑی بات ہے، کیونکہ وہ دنیا کی بہترین کھلاڑی ہیں۔ لہٰذا ان تعلقات کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔” پھر انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا، “لیکن یہ بھی برا نہیں ہوگا اگر ان کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہے۔ یہ بھی دلچسپ ہوتا اگر وہ ایک دوسرے کو پسند نہ کرتیں۔”

پیرس میں گاف کے ہاتھوں شکست تین بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن کی 2023 میں یو ایس اوپن فائنل میں امریکی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کے بعد ہوئی تھی، اور وہ ان کے درمیان مقابلوں میں 6-5 سے پیچھے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ومبلڈن فائنل میں گاف کو شکست دے کر بدلہ لینا چاہیں گی، تو وہ غیر یقینی نظر آئیں۔

“میں نہیں جانتی، اس صورت میں، شاید میں کوکو کو نہیں دیکھنا چاہوں گی اگر میں فائنل میں پہنچتی ہوں۔ لیکن اگر وہ وہاں ہوں گی، تو میں خوش ہوں گی کیونکہ میں بدلہ لینا چاہتی ہوں!”

ایک خوشگوار موڈ میں نظر آنے والی سبالینکا کے ساتھ ان کی میڈیا گفتگو کے آخری منٹ میں سات بار کے ومبلڈن چیمپیئن نوواک جوکووچ بھی شامل ہوگئے، جن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے سربین کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس کرنے کے بعد ان کی طویل گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں