پاکستانی پاسپورٹ مزید طاقتور، اب کن 32 ممالک کا سفر ویزا کے بغیر ممکن ہوگیا؟

عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری اب 32 ممالک کا سفر ویزا کے بغیر یا آمد پر ویزا (visa-on-arrival) کی سہولت کے ساتھ کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی شہریت اور رہائشی مشاورتی فرم ‘ہینلے اینڈ پارٹنرز’ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اب دنیا بھر میں 100ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 113ویں تھی۔

2025 کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ سرفہرست ہے جسے 193 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا 190 ممالک تک رسائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین سمیت یورپی ممالک 189 ممالک تک رسائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ پیشرفت پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری سفر کی اجازت دینے والے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔

**پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری ممالک کی فہرست:**

خلیجی اخبار کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:

1. بارباڈوس
2. برونڈی
3. کمبوڈیا
4. کیپ ورڈی آئی لینڈ
5. کومورو آئی لینڈ
6. کک آئی لینڈز
7. جبوتی
8. ڈومینیکا
9. گنی بساؤ
10. ہیٹی
11. کینیا
12. مڈغاسکر
13. مالدیپ
14. مائیکرونیشیا
15. مونٹسیراٹ
16. موزمبیق
17. نیپال
18. نیوئے
19. پلاؤ آئی لینڈز
20. قطر
21. روانڈا
22. ساموا
23. سینیگال
24. سیشلز
25. سیرا لیون
26. صومالیہ
27. سری لنکا
28. سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز
29. تیمور-لیستے
30. ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو
31. تووالو
32. وانواتو

اپنا تبصرہ لکھیں