واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے انسپکٹر اور معروف فوجی تجزیہ کار اسکاٹ رائٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ تنازعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنا دفاع خود کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسکاٹ رائٹر کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ اپنے حالیہ تصادم سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کا بغور جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مختصر مدتی تنازعے نے اسرائیل کے ناقابلِ تسخیر ہونے کے تصور کو چیلنج کیا ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی بڑا تصادم ہوتا ہے تو اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر بیرونی، خاص طور پر امریکی، مدد پر انحصار کرنا پڑے گا۔
رائٹر کے اس بیان نے مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن اور اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔