اسرائیل کا تہران کی بدنام زمانہ جیل پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 71 افراد ہلاک، اندر کیا ہوا؟

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع بدنام زمانہ ایون جیل پر مہلک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، جاری کردہ ویڈیو میں حملے کے بعد کی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ایون جیل، جو سیاسی قیدیوں کو رکھنے کے لیے مشہور ہے، کو ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی 12 روزہ لڑائی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی میں صرف ایک دن باقی تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں