لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ ایک ترقی پذیر خبر ہے اور مزید تفصیلات کے ساتھ اسے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔