بھارت: دوا ساز فیکٹری میں قیامت خیز دھماکہ، 36 افراد ہلاک، ہر طرف چیخ و پکار

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک دوا ساز فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ سنگاریڈی ضلع میں واقع ایک پلانٹ میں پیش آیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں