اسپین کے جنگلات میں آگ کا جہنم، بلند شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، خوفناک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اسپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں کاتالونیا کے جنگلات سے آگ کے بلند و بالا شعلے اور دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان خوفناک مناظر نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

فائر فائٹرز کے مطابق، شدید گرمی کی لہر اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث یورپ بھر میں حالیہ برسوں میں جنگلات کی آگ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں