باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں بدھ کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل اسماعیل سمیت کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یہ ایک ابتدائی خبر ہے اور مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔