اڑتے جہاز میں بن بلایا مہمان! آسٹریلوی پرواز میں سانپ نکل آیا، دو گھنٹے تک کیا ہوتا رہا؟

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھریلو پرواز کے کارگو ہولڈ میں سانپ کی موجودگی نے کھلبلی مچا دی، جس کے باعث پرواز کو تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا میں ایک مقامی ایئرلائن کی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار تھی جب عملے کو طیارے کے کارگو حصے میں ایک سبز رنگ کا سانپ نظر آیا۔

سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے اور پرواز کو روک دیا گیا۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ماہر سانپ پکڑنے والے کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو بحفاظت باہر نکالا۔

ماہر نے تصدیق کی کہ سانپ بے ضرر اور غیر زہریلا تھا۔ اس پورے عمل میں تقریباً دو گھنٹے لگے، جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیا گیا اور پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ واقعے کی وجہ سے مسافروں کو تاخیر کی زحمت اٹھانی پڑی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں