مسیحا بھی محفوظ نہ رہے! غزہ میں اسرائیلی بمباری نے اسپتال ڈائریکٹر کو خاندان سمیت نگل لیا

غزہ: اسرائیلی بمباری میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جہاں تازہ ترین حملے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔

شہید ڈائریکٹر مروان السلطان نے اس سے قبل متعدد بار عالمی برادری سے طبی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور اپیلیں کی تھیں تاکہ وہ جنگ زدہ علاقے میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر انسانی خدمات انجام دے سکیں۔

یہ حملہ غزہ کے پہلے سے تباہ حال صحت کے نظام کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، جہاں اسپتالوں اور طبی عملے کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں