تہران: ایرانی میڈیا نے جون میں دارالحکومت تہران پر ہونے والے ایک اسرائیلی حملے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دھماکے کے بعد کے خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جون میں ہونے والے تنازع کے دوران تہران پر کیے گئے اسرائیلی حملے کے لمحات قید کیے گئے ہیں۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ سڑک پر کھڑی گاڑیاں ہوا میں اچھل پڑیں۔ یہ ویڈیو ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی ایک اور کڑی ہے اور اس کے منظرعام پر آنے کے بعد خطے میں تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔