ایک تہلکہ خیز انکشاف میں، امریکی سکیورٹی ٹھیکیداروں نے بتایا ہے کہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اصلی گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔
یہ دعویٰ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جس میں امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ ‘غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن’ کے امدادی مراکز سے لیک ہونے والی فوٹیج کا حوالہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، دو امریکی سکیورٹی ٹھیکیداروں نے تصدیق کی ہے کہ خوراک کی تقسیم کے ان مراکز پر فلسطینیوں کے خلاف اصلی گولیوں کے علاوہ سٹن گرینیڈز (دھماکے سے بے ہوش کرنے والے بم) بھی استعمال کیے گئے۔
انکشافات کے مطابق، یہ امدادی مراکز نااہل اور بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز چلا رہے ہیں جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ فوٹیج اس انسانی بحران کی سنگینی کو مزید اجاگر کرتی ہے جس کا سامنا غزہ کے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑ رہا ہے۔