چلاس: دنیا کے خطرناک ترین پہاڑوں میں سے ایک، نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما گر کر ہلاک ہوگئیں۔
دیامر کے حکام کے مطابق، غیر ملکی کوہ پیما کے ساتھ یہ افسوسناک حادثہ کیمپ 1 اور 2 کے درمیان پیش آیا جہاں وہ بلندی سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوہ پیما کے گرنے کی اصل جگہ کا تعین کرنے کے بعد لاش کو لانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والی کوہ پیما کا نام کلوچووا کلارا ہے، جو چیک ریپبلک کی پہلی خاتون کوہ پیما تھیں۔
واضح رہے کہ یہ خبر ابتدائی ہے اور اس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔