اچانک موت کا جھٹکا! مشہور فٹبالر ڈیوگو جوٹا بھائی سمیت خوفناک حادثے کا شکار، کھیل کی دنیا سوگوار

میڈرڈ: فٹبال کی دنیا اس وقت گہرے صدمے اور سوگ میں ڈوب گئی جب پرتگال اور لیورپول ایف سی کے مشہور فارورڈ کھلاڑی، ڈیوگو جوٹا، اپنے بھائی سمیت اسپین میں ایک خوفناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

جمعرات کو پیش آنے والے اس المناک واقعے نے کھیل کے حلقوں میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔ خبر ملتے ہی لیورپول ایف سی کے مداح بڑی تعداد میں کلب کے ہوم گراؤنڈ، اینفیلڈ کے باہر جمع ہوئے اور اپنے محبوب کھلاڑی کی موت پر پھول رکھ کر اور شمعیں روشن کرکے دکھ کا اظہار کیا۔

فٹبال کی دنیا کی نامور شخصیات، کلبوں اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ڈیوگو جوٹا اور ان کے بھائی کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

28 سالہ ڈیوگو جوٹا نے حال ہی میں شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کے باپ تھے۔ ان کی موت نہ صرف فٹبال کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ ان کے خاندان کے لیے بھی ایک ناقابل تلافی صدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں