کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں جمعے کے روز ایک رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، ملبے سے ابتدائی طور پر ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد بھی پھنسے ہو سکتے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 6 زخمی افراد کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر لایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
(یہ ایک ترقی پذیر خبر ہے جسے مزید تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔)