شدید مخالفت کے باوجود ٹرمپ کا متنازعہ ترین بل منظور، امریکی ایوان میں کیا کچھ ہوا؟

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ متنازعہ ’میگا بل‘ کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس بل کی منظوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑی قانون سازی کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس پر ملک بھر میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ قانون سازی ٹیکسوں میں کٹوتی اور سرکاری اخراجات سے متعلق ہے، جس پر ڈیموکریٹس اور کئی عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس بل سے امیر طبقے اور بڑی کارپوریشنز کو فائدہ پہنچے گا جبکہ عام شہریوں اور صحتِ عامہ کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ایوانِ نمائندگان میں بل کی منظوری کے وقت ماحول انتہائی گرما گرم رہا۔ الجزیرہ نے اس موقع کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بل کی منظوری کے اہم لمحات اور اراکین کے ردِعمل کو دکھایا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بل کی منظوری کو ایک “خوبصورت” اور تاریخی کامیابی قرار دیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے اس کے ممکنہ منفی معاشی اور سماجی نتائج کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں