شام کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں، کیا جنگ کے بم شعلوں کو مزید بھڑکا رہے ہیں؟

دمشق: شام کے شمال مشرقی جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں، جس سے ساحلی علاقہ لاذقیہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے دن رات جدوجہد کر رہی ہیں، تاہم انہیں ایک انوکھے اور انتہائی خطرناک چیلنج کا سامنا ہے۔

امدادی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات میں موجود جنگ کا نہ پھٹنے والا بارودی مواد آگ کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف آگ بجھانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ امدادی ٹیموں کی جانوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔

شام کی سول ڈیفنس ٹیمیں شعلوں سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہیں، لیکن آگ کی شدت اور بارودی مواد کی موجودگی نے صورتحال کو انتہائی پیچیدہ اور غیر متوقع بنا دیا ہے۔ حکام کی جانب سے مزید علاقوں کو خالی کرانے اور آگ کو آبادی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں