لیاری سانحہ: 60 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن ختم، 27 افراد جان سے گئے، انتظامیہ کا بڑا اعلان

کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے مقام پر 60 گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، افسوسناک حادثے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اتوار کو ایک اہلکار نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں تقریباً تین دن بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شہریار حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے تک جاری رہا اور اب مکمل ہوچکا ہے‘۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ علاقے میں ناقابلِ رہائش قرار دی گئی تمام عمارتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں