خوفناک منظر! ٹیکساس میں سیلابی ریلا منٹوں میں سڑک نگل گیا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے سامنے آنے والی ایک ٹائم لیپس ویڈیو نے سیلاب کی تباہی کی رفتار کو دکھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دریائے لیانو میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلا چند منٹوں میں ایک پوری سڑک کو اپنے اندر نگل لیتا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ دل دہلا دینے والا منظر طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا نتیجہ ہے۔ ویڈیو میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے خشک سڑک ایک بپھرے ہوئے دریا کا منظر پیش کرنے لگتی ہے۔

ریاست میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ویڈیو قدرتی آفت کی شدت اور اس کے فوری خطرات کی ایک واضح مثال پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں