بھارت کا چین کی مدد کا دعویٰ، آرمی چیف نے ’کیمپ پالیٹکس کی بھونڈی کوشش‘ قرار دے دیا

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مسلح تنازع کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے بھارتی دعوے کو ’کیمپ پالیٹکس کھیلنے کی بھونڈی کوشش‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ خالصتاً دو طرفہ فوجی جھڑپ میں دیگر ریاستوں کو شریک قرار دینا کیمپ پالیٹکس کھیلنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے کہ وہ خطے میں نام نہاد ‘نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر’ کے طور پر بڑے جغرافیائی سیاسی مقابلے سے فائدہ اٹھانے والا ملک بنا رہے۔

انہوں نے بنیانِ مرصوص کے دوران بیرونی حمایت سے متعلق بھارتی اشاروں کو غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں