واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایلون مسک کی جانب سے امریکہ میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام اور فنڈنگ کے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایلون مسک کی جانب سے ‘دی امریکا پارٹی’ کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم، اس جماعت نے ابھی تک اپنا کوئی واضح پلیٹ فارم یا منشور پیش نہیں کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک مضحکہ خیز اقدام قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے کی وجہ سے ایلون مسک امریکی قانون کے تحت صدارتی انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔ اس اعلان نے امریکی سیاسی منظر نامے پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں دو بڑی شخصیات کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔