غزہ سٹی: غزہ شہر کے رمال محلے میں پناہ گزینوں کے لیے قائم ایک خیمہ بستی پر مبینہ اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، حملے کے بعد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں، جن میں خون میں لت پت معصوم بچوں کو تباہ شدہ خیموں کے ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔
سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن اور عام شہری زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو اس وحشیانہ حملے کا نشانہ بنے۔ یہ حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے جہاں محفوظ قرار دیے گئے علاقوں اور پناہ گاہوں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی، جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔