کٹھمنڈو: نیپال اور چین کی سرحد پر مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، سیلابی ریلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے دونوں ممالک کو جوڑنے والا تاریخی ‘فرینڈشپ برج’ (دوستی کا پل) بھی بہا دیا ہے، جس کی وجہ سے نیپال اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع اور تجارت مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم شدید موسم اور راستوں کی بندش کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔