پیرس: فرانس کے جنوبی شہر مارسیل کے قریب جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث حکام کو مارسیل ایئرپورٹ بند کرنا پڑا۔
آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 9 فائر فائٹرز زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 700 ہیکٹر سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی فرانس کو اپنی لپیٹ میں لینے والی شدید گرمی کی لہر اور تیز ہوائیں آگ کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔ آگ کے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
فائر فائٹنگ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے جبکہ ایئرپورٹ کی بندش سے پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔