پلک جھپکتے ہی سب کچھ ختم! امریکی سیلاب گھر کو تنکے کی طرح بہا لے گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی، جہاں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں سیلابی ریلا ایک پورے گھر کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں پانی کے بے رحم تھپیڑوں کو ایک مکان کو اپنی بنیادوں سے اکھاڑ کر بہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ منگل کو ہونے والی شدید بارشوں نے امریکہ میں مزید سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کا تیز بہاؤ کس طرح چند ہی لمحوں میں ایک مضبوط دکھائی دینے والے گھر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیتا ہے اور اسے اپنے ساتھ آگے لے جاتا ہے۔

ریاست میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث امریکہ سمیت دنیا بھر میں ایسے شدید موسمی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں