راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر بھارت کو پاکستان کی ترقی کو دبانے کے لیے دہشت گردی کے استعمال پر بے نقاب کیا ہے۔
الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت ایک ‘غنڈہ گرد’ کی طرح کام کر رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے سیلز استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پار قتل کی وارداتیں کروا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ “ان دہشت گردانہ کارروائیوں سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے؟ وہ بھارت ہے۔ بھارت کی حکمت عملی یہ ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت میں الجھا کر رکھا جائے تاکہ پاکستان اپنی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار نہ لا سکے۔”
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ “بھارتی دہشت گردی کا کوئی ایک چہرہ نہیں، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے کئی چہرے ہیں۔”
یہ ایک ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔