بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں 2 ڈرون گرے۔
پولیس کے مطابق ایک ڈرون میریان پولیس اسٹیشن پر گرا جبکہ دوسرے ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
حملے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ صبح کے وقت پولیس اسٹیشن کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا جس سے سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ خبر ابتدائی معلومات پر مبنی ہے اور مزید تفصیلات آنے پر اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔